ناندیڑ: ۲۵؍مئی (اعتمادنیوز)ناندیڑ شہر اور کنوٹ علاقہ میں زہریلی دوا پی
لینے سے ایک خاتون اور ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ پولس اطلاع کے مطابق
ناندیڑ شہر کے بالاجی نگر کی رہنے والی امرپالی کامبڑے (۳۲سال ) اس شادی
شدہ خاتون نے اپنے ہی مکان میں زہریلی دوا پی لی تھی ۔ اسے علاج کی غرض سے
ناندیڑ کے
خانگی دواخانہ میں شریک کیاگیاتھا مگر اس کی موت ہوگئی تھی ۔
اےئرپورٹ پولس اسٹیشن میں اے ڈی کیس درج کیا گیا ہے ۔ اُسی طرح کنوٹ تعلقہ
کے مانڈو ی کا رہنے والا ستیش کوکرے وار (۳۵سال ) اس نوجوان نے منگا بوڑی
علاقہ میں زہریلی دواپی لی ۔ جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ کنوٹ پولس اسٹیشن میں
اے ڈی کیس درج کیا گیا ہے ۔